جھل مگسی (الفجرآن لائن) جھل مگسی کے علاقے گوٹھ در مٹھازئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گدا حسین اور علی حسن موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ میر حسن زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
