تامل ناڈو(الفجرآن لائن) سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کی پیدائش کو فروغ ہونے دینے کیلئے سکیم متعارف کروا دی گئی، جس کے تحت سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی دی جائے گی۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماؤں اور بچوں کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے فلاحی قدم اٹھاتے ہوئے باضابطہ طور پر سکیم کا اعلان کر دیا، جس کا نام ’تھائی ماما تھنگا موتھیرا تھٹم‘ رکھا گیا ہے۔
سکیم کے تحت تامل ناڈو کے سرکاری ہسپتالوں میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو تحفے کے طور پر 1 گرام سونے کی انگوٹھی دی جائے گی، اس کا مقصد غریب خاندانوں کی مدد کرنا اور سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کی پیدائش کو فروغ دینا ہے۔
تامل ناڈو حکومت نے اس سکیم کیلئے ہر سال 755.83 کروڑ روپے کا بجٹ مقرر کیا ہے۔وہ تمام بچے جو 22 جون 2026 یا اس کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں پیدا ہوئے ہیں، وہ سونے کی انگوٹھی کے حقدار ہوں گے،
