جمہوریت شہریوں اور منتخب عوامی نمائندوں کے درمیان ایک زندہ مکالمہ کا نام ہے۔ جمہوری نظام ہی جمہور کی حقیقی حکمرانی کا ضامن ہے جہاں وسیع تر معاشی و معاشرتی اشتراک ایک زیادہ منصفانہ معاشرے کا قیام عمل میں لاتا ہے۔ جمہوریت حقوقِ و فرائض کے دائرہ کار کے اندر ایک ضابطہ اخلاق کے طور پر بھی کام کرتی ہے جو شفافیت، احتساب ور مشترکہ ذمہ داری میں اچھی طرز حکمرانی کو بنیاد بنا کر شہریوں اور حکومتی اداروں کے درمیان اعتماد کا رشتہ مستحکم بناتا ہے۔ گویا جمہوریت موجودہ پیچیدہ حالاٹ میں بھی سب سے زیادہ موثر اور معتبر سیاسی نظام ہے
کراچی ( الفجرآن لائن) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ جمہوری نظام ہی جمہور کی حقیقی حکمرانی کا ضامن ہے جہاں وسیع تر معاشی اور معاشرتی اشتراک ایک زیادہ منصفانہ اور مساویانہ معاشرے کے قیام کی راہ ہموار کرتا ہے۔ جمہوریت حقوقِ و فرائض کے دائرہ کار کے اندر ایک ضابطہ اخلاق کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔ یہ شفافیت، احتساب ور مشترکہ ذمہ داری میں اچھی طرز حکمرانی کو بنیاد بنا کر شہریوں اور حکومتی اداروں کے درمیان اعتماد کا رشتہ مستحکم بناتا ہے۔
بلاشبہ جمہوریت ہمارے پاس موجودہ پیچیدہ حالاٹ میں بھی سب سے زیادہ موثر اور معتبر سیاسی نظام ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق اختیارات اور بنیادی آزادیوں کے پیشِ نظر شہری اپنے مطالبات، ضروریات اور تحفظات منتخب عوامی نمائندوں کے سامنے پیش کرتے ہیں، سماجی چیلنجوں کو اجاگر کرتے ہیں اور حکام کو عوام کے سامنے جوابدہ ٹھہراتے ہیں۔ جمہوری نظام میں عام شہری نئے سوالات اٹھانے کا حق رکھتے ہیں اور بعض اوقات حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں اور وہی تنقیدی نقطہ نظر اصلاحی پہلو بھی رکھتا ہے۔ اسطرح جمہوریت شہریوں اور انکے منتخب نمائندوں کے درمیان ایک زندہ مکالمہ کے طور پر کام کرتی ہے۔ گویا حقیقی جمہوریت میں معاشرہ کی خاموش اکثریت کو بولنے اور سننے کیلئے بھرپور موقع مل جاتا ہے۔
عام آدمی کی شرکت و شمولیت سے ایسے پائیدار حل ڈھونڈ لے جاتے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ عوام کی حکومت، عوام کے ذریعے اور عوام کیلئے اصول پر جب عملدرامد یقینی بنایا جاتا ہے تو اس سے وسیع پیمانے پر قومی یکجہتی اور ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے جو دھیرے دھیرے ایک مشترکہ مستقبل کی شکل اختیار کرتا ہے اسطرح جہاں سماجی انصاف کی فراہمی، معاشی خودمختاری اور تعمیر و ترقی کے ثمرات عام لوگوں تک پہنچنا شروع ہو جاتے ہیں۔
