![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/F4093880-C9B5-41A8-BD1A-461FC7481CFA.jpeg)
اسلام آباد (الفجرآن لائن) ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں 3.24 فیصد کمی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی 2024ء میں مہنگائی کی شرح میں ماہانہ بنیادوں پر 3.24فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 11.8فیصد کی سطح پر آگئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ جولائی تا مئی کے دوران بھی مہنگائی کی شرح کم ہوکر 24.5فیصد کی سطح پر آگئی ہے پچھلے سال اسی عرصے کے دوران ملک میں مہنگائی کی کی شرح 29.1فیصد تھی۔ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2024کے مقابلے مئی2024ء میں سی پی آئی افراط زر 11.76فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ اپریل میں سی پی آئی افراط زر 17.34فیصد تھا۔
رپورٹ کے مطابق ایک سال میں بجلی 58.7فیصد، ٹرانسپورٹ سروس 32.2، کاٹن ملبوسات 23.2فیصد ، پیاز 86.6فیصد، ٹماٹر 55.4اور مصالہ جات 39.17فیصد مہنگے ہوئے۔اعدادوشمار کے مطابق مئی میں ماہانہ بنیادوں پرمہنگائی میں3.24فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ،مئی میں شہروں میں مہنگائی میں 2.80فیصد اور دیہات میں 3.89فیصد کمی ہوئی جبکہ جولائی سے مئی تک مہنگائی کی شرح 24.52فیصد رہی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق مئی میں ٹماٹر، پیاز 51فیصد، چکن35.2اورگندم 22.7 فیصد سستے ہوئے جبکہ مائع ایندھن 9.4، بجلی چارجز 4.5، موٹر فیول 3.18فیصد ستاہوا جبکہ آلو 14.73،گوشت چارفیصد اور لوبیا کی قیمتوں میں 3.9فیصد اضافہ ہوا ہے۔