اسلام آباد (الفجرآن لائن) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے 29 جولائی 2026 کو منعقدہ اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ہمارے یوریا پلانٹس نے 1,417 ہزار ٹن یوریا تیار کیا، جبکہ سونا ڈی اے پی کی 369 ہزار ٹن پیداوار بھی حاصل کی گئی۔ یوریا کا آف ٹیک بڑھ کر 1,404 ہزار ٹن ہو گیا، جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 1,122 ہزار ٹن تھا، جبکہ ڈی اے پی کی فروخت، بشمول درآمد شدہ مصنوعات، 2026 میں 288 ہزار ٹن سے بڑھ کر 318 ہزار ٹن ہو گئی۔
آف ٹیک میں اضافے کے نتیجے میں یوریا کا مارکیٹ شیئر پہلے کے% 48 سے بہتر ہو کر %56 ہو گیا، جبکہ ڈی اے پی کے مارکیٹ شیئر میں %3 اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ %66تک پہنچ گیا۔تمام مصنوعات کا ریوینیو 200 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 2025 کے دوران یہ 155 ارب روپے تھا، جس کی بنیادی وجہ فروخت کے زیادہ حجم ہیں۔ آمدنی میں اضافے، آپریٹنگ اخراجات پر قابو، اور 28 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی آمدنی نے کمپنی کو 41.8 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کرنے کے قابل بنایا۔ اس منافع کے نتیجے میں فی شیئر آمدنی 29.1 روپے رہی، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ 27.0 روپے تھی۔ایف ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2026 کی دوسری سہ ماہی کے لیے 14.5 روپے فی شیئر عبوری ڈیویڈنڈ (منافع منقسمہ) کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی ششماہی کا مجموعی ڈیویڈنڈ 23.0 روپے فی شیئر ہو گیا ہے۔

