روہڑی (الفجرآن لائن) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے (ایم-5) پر روہڑی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے سندھ اسلحہ منتقل کرنے والی گاڑی سے 14 ایس ایم جی، 1 شاٹ گن، 23 پستول اور 18 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے پیشہ ورانہ مہارت سے ناکام بنا کر اسلحہ اور ملزمان کو ضلعی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

