بہاولپور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور موجودہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کے والد ملک محمد اقبال چنڑ علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ملک محمد اقبال چنڑ گزشتہ کئی ہفتوں سے شدید علیل تھے۔ انہیں برین ہیمرج (دماغ کی شریان پھٹنے) کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا آپریشن بھی ہوا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
ملک محمد اقبال چنڑ کا شمار مسلم لیگ (ن) کے انتہائی وفادار اور سینئر ترین رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ وہ ماضی میں پنجاب کے صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں اور خطے کی سیاست میں ان کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا۔ ان کے انتقال پر سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

