تہران(ا لفجرآن لائن)ایران نے امریکا اور اسرائیل کو اہم انفراسٹرکچر پر ممکنہ حملوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
ایران کی خاتم الانبیا بریگیڈ کے اعلیٰ کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ جارحیت کرکے بچ نکلنے کا دور ختم ہوچکا ہے اور غلط اندازوں پر مبنی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو اندازہ ہوچکا ہے کہ ان کے فوجی سامان میں کفن بھی شامل ہونا چاہیے،ایران کے پاس نہ صرف بھرپور صلاحیت بلکہ واضح ارادہ اور جامع منصوبہ بھی موجود ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نئے حملوں کا حکم دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور حملے اس ہفتے میں کسی بھی وقت کیے جا سکتے ہیں

