لاہور، ریاض(اٖؒلفجر آن لائن)سعودی عرب کی نئی قومی ایئرلائن ریاض ائیر نے پاکستان کیلئے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایئرلائن رواں ماہ سے اسلام آباد اور لاہور کیلئے فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی، جس سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان فضائی رابطوں میں مزید اضافہ ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان سفر، تجارت اور سیاحت کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔
ریاض ائیر کے مطابق ریاض سے اسلام آباد کیلئے روزانہ براہِ راست پروازیں 14 اگست سے شروع کی جائیں گی، جبکہ ریاض اور لاہور کے درمیان ہفتے میں تین پروازیں 18 اگست سے چلائی جائیں گی۔
دونوں روٹس کے لئے ٹکٹوں کی بکنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق اسلام آباد اور لاہور دونوں روٹس پر ایئرلائن کے جدید بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارے استعمال کیے جائیں گے، جو جدید سفری سہولتوں سے آراستہ ہیں۔

