کوئٹہ (الفجرآن لائن): نصیر آباد سے تعلق رکھنے والے نامور لوک گلوکار گل میر جمالی کی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی خواہش پوری ہو گئی ہے۔ چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ہونے والی اس خصوصی ملاقات کے دوران، اپنے گیتوں کے ذریعے محبت کا پیغام پھیلانے والے گلوکار نے وزیر اعلیٰ کو اپنا ایک خصوصی گانا بھی سنایا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے گل میر جمالی کی فنکارانہ صلاحیتوں اور بلوچستان کی ثقافت کو فروغ دینے میں ان کے کردار کی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی فنکار صوبے کی ثقافت اور مثبت تشخص کے حقیقی سفیر ہیں، اور حکومتِ بلوچستان ان کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھے گی

