گجرات(الفجرآن لائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کے لیے کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز 30 فوڈ بزنسز کا معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران 21 فوڈ پوائنٹس کو بہتری کے نوٹسز جاری کیے گئے، جبکہ خلاف ورزیوں پر 3 فوڈ بزنسز کو مجموعی طور پر 26 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
کارروائی کے دوران 25 لیٹر غیر معیاری دودھ تلف بھی کیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

