فیصل آباد (الفجرآن لائن) اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ سے زیادتی اور4خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ57ج ب کے عباس کی بیٹی(ز) کو اوباش ملز م محمد راشد نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، گلبرگ سی کے معراج کی اہلیہ(ع) کو بازار جاتے ہوئے ملزمان راشد وغیرہ،رضا آباد کے علاقہ ظفر آباد کے مختار علی کی بیٹی (ش) کو ملزمان محسن وغیرہ، صدر کے علاقہ نذیر کالونی کے جمیل کی بیٹی (الف) کو نامعلوم ملزمان۔
کھرڑیانوالہ کے علاقہ266ر۔ب کے اشرف کی اہلیہ (ن) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا، صدر کے علاقہ225ر۔ب کے فیصل کا بیٹا بلاول مدرسہ پڑھنے گیا اور چک جھمرہ کی بشریٰ بی بی کا شوہر اکبر علی گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا جسے نامعلوم نے اغواء کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

