شانگلہ(الفجرآن لائن) کوئٹہ کے علاقے سپین کاریز (سورینج) میں پی آنے والے المناک کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق ہونے والے آخری دو کان کن مزدوروں کی لاشیں اتوارکے صبح تمام قانونی کارروائی اور ضروری ضابطہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد ایمبولینسوں کے ذریعے ان کے آبائی ضلع شانگلہ پہنچا دی گئیں۔
ضلعی انتظامیہ، پولیس حکام، مقامی عمائدین اور ریسکیو اہلکاروں کی موجودگی میں میتیں ورثا کے حوالے کی گئیں جہاں فضا سوگوار مناظر سے بھر گئی اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔a

