کابل (الفجرآن لائن)افغانستان میں طالبان رجیم کو اقتدار سنبھالنے کے تقریباً پانچ سال بعد سب سے منظم مسلح مزاحمت کا سامناکرنا پڑگیا ہے اورافغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے باقاعدہ ان کے خلاف فوجی کارروائیوں کا آغازکردیا ہے۔
اور جنرل سمیع سادات تقریباً پانچ سال کے سقوط کے بعد افغان نیشنل آرمی کی وردی اور سہ رنگی پرچم کے ساتھ منظرِ عام پر آ گئے۔اطلاعات کے مطابہ جنرل سمیع سادات کے مطابق اتوارکی صبح 5 بجے کابل وقت کے مطابق افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کو طالبان کے خلاف جنگی کارروائیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
جنرل سمیع سادات نے کہاکہ طالبان ارکان، اڈوں اور قیادت کو نشانہ بنانے کے ساتھ فوجی کارروائیوں کا پہلا مرحلہ شروع کیا گیا ہے بعد ازاں مختلف مراحل میں آگے بڑھیں گی۔
فوجی کارروائیوں کو سیاسی، سفارتی اور عوامی کوششوں کے ساتھ ملا کر افغانستان کی آزادی حاصل کی جائے گی۔ جنرل سمیع سادات نے کہا کہ تقریباً پانچ برس افغان عوام اور سول سوسائٹی کی پکار عالمی برادری نے نظرانداز کی، طالبان سے مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں۔
ہماری جنگ آزادی کی جنگ ہے، افغان عوام پانچ برس سے ناقابلِ بیان انسانی حقوق کی پامالیوں کا شکار ہیں۔ طالبان کے ساتھ بین الاقوامی دہشت گردی افغانستان واپس آ چکی، قدرتی وسائل لوٹ کر دہشت گرد تنظیموں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
وقت آ گیا ہے کہ افغان عوام اپنی تقدیر اپنے ہاتھ میں لے کر طالبان کی جابرانہ حکمرانی کے خلاف مسلح جدوجہد کریں

