کوئٹہ ( الفجرآن لائن ) بلوچستان کے ضلع خاران میں سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی دراندازی اور سوشل میڈیا پروپیگنڈے کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، ‘فتنہ الہندوستان’ کے مسلح عناصر نے جعلی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے انٹرنیٹ پر گمراہ کن بیانیہ بنانے کے لیے آسان اہداف (سافٹ ٹارگٹس) کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
تاہم، سکیورٹی فورسز کے فوری اور سخت ردِعمل کے باعث دہشتگرد موقع سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ فرار کے دوران حواس باختہ عناصر کی اندھا دھند فائرنگ اور شیلنگ کی زد میں آکر معصوم بچوں سمیت 5 مقامی شہری زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میدانِ جنگ میں مسلسل پسپائی کے بعد معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی بوکھلاہٹ اور اخلاقی دیوالیہ پن کا واضح ثبوت ہے

