دھماکہ تھانے کے گیٹ کے نزدیک ہوا ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خودکش ہے
بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگا رہی ہے،خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے
سوات(آن لائن) ضلع سوات کے تھانے کبل کے مرکزی دروازے کے سامنے پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے خودکش حملہ کیا ہے جس میں پولیس اہلکار اور سویلین سمیت 9 افراد شہید اور 18 زخمی ہوئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خودکش حملہ تھا جس سے تھانے کے دروازے کو جزوی نقصان بھی پہنچا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے۔ سوات پولیس کی بھاری نفری ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی زیر قیادت جائے وقوعہ پر موجود ہے اور علاقے میں ممکنہ سہولت کاروں کی سرکوبی کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ دھماکے میں شہداءاور زخمیوں کو سنٹرل ہسپتال سوات منتقل کیا گیا ہے۔خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے جبکہ ابتداءتحقیقات حملہ آور کے افغانی ہونے کی نشان دہی کر رہی ہیں-ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ سہولتکاروں کی گرفتاری کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے میں ملوث عناصر کا پتہ لگا کر ان کو منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

