لورالائی (الفجرآن لائن) حلقہ ایل اے 40 کشمیر ویلی کیلئے لورالائی میں قائم پولنگ پر ایک ووٹ بھی کاسٹ نہ ہوسکا لورالائی میں قائم پولنگ سٹیشن نمبر 46 کا ٹرن آوٹ صفر رہا ۔
ایل اے 40 کشمیر ویلی کی پولنگ کیلئے بابو محلہ کے گرلز پرائمری سکول میں میں پولنگ کا مکمل انتظام کیا گیا تھاپولنگ میں رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد صرف ایک تھی۔
عملہ راہیں تکتا رہا مگر خاتون ووٹر ووٹ کاسٹ کرنے نہی آئی ووٹر لسٹ میں واحد خاتون فریال زوجہ سیف الدین کا ووٹ درج ہے جو کاسٹ نہ ہوسکاپولنگ پر باقاعدہ عملہ تعینات کیا گیا اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔

