سکردو(الفجرآن لائن)براڈ پیک پر سرچ اینڈ ریکوری آپریشن جاری ہے اور تین کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ریسکیوٹیم کا کہنا ہے کہ انتہائی دشوار گزار راستے اور خراب موسمی حالات کے باعث مزید کسی کی بازیابی فی الحال ممکن نہیں۔
اطلاعات کے مطابق براڈ پیک پر سرچ اینڈ ریکوری آپریشن جاری، تین کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال لی گئیں۔4 شناخت شدہ کوہ پیماؤں کی لاشیں گراؤنڈ ریسکیو ٹیم کی جانب سے کیمپ ون منتقل کی جا رہی ہیں۔
ریسکیو ٹیم لاشوں کو کیمپ ون سے نیچے منتقل کرنے کے آپریشن میں مصروف ہے۔براڈ پیک سے نرمل پرجا (نمز دائی) کی لاش برآمد کر لی گئی۔
چینی کوہ پیما وانگ ژونگ کی لاش بھی برآمد، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔نیما شیرپا اور کلی پیمبا شیرپا ”کیلو” کی لاشیں بھی ریکور کر لی گئیں۔
ریسکیو ٹیم نے بلند ترین مقام پر ایک اور لاش کی موجودگی کی تصدیق کر دی۔انتہائی دشوار گزار راستے اور خراب موسمی حالات کے باعث مزید کسی کی بازیابی فی الحال ممکن نہیں۔
بلند مقام پر موجود لاش کی بازیابی موجودہ حالات میں انتہائی خطرناک ہے، براڈ پیک پر سرچ اینڈ ریکوری آپریشن موسمی اور زمینی حالات کے مطابق جاری رہے گا

