گریشہ/واشک (الفجرآن لائن): بلوچستان کے ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس معلومات پر مبنی ایک کامیاب اور بڑے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ ذرائع کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے واشک کے علاقے گریشہ میں دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مار کر اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ اس کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، 13 راکٹ گولے، 2 تیار آئی ای ڈی ڈیوائسز، ڈیٹونیٹر، بم بنانے کا سامان اور شرپسندوں کے زیرِ استعمال 2 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق، اس آپریشن کا مقصد علاقے میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کو ناکام بنانا اور مقامی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا، جبکہ سیکیورٹی حکام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ بلا تعطل کارروائیاں جاری رہیں گی

