سوراب(الفجر آن لائن)پولیس ذرائع کے مطابق سوراب کے علاقے تحصیل دشت گوران میں قومی شاہراہ پر ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے قومی شاہراہ پر واقع ایک پل کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خوش قسمتی سے دھماکے کی زد میں آ کر کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے، تاہم پولیس نے علاقے کو گھیرا میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

