چاغی(الفجرآن لائن) دالبندین کے علاقے چہتر سے لاپتہ ہونے والی کارگو بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹرز بازیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب این-40 چہتر کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے کارگو بس کو سامان اور عملے سمیت اغوا کر لیا تھا۔
گزشتہ روز کارگو بس کے ڈرائیور استاد برکت اور اس کے دو کنڈیکٹرز کو چھوڑ دیا گیا، جو بحفاظت واپس چہتر پہنچ گئے۔تاہم کارگو بس تاحال سامان سمیت لاپتہ ہے۔ کارگو بس میں 12 سو کاٹن آم اور چاول لدے ہوئے تھے، جو کوئٹہ سے تفتان لے جائے جا رہے تھے۔

