لاہور(الفجرآن لائن) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (پی ایم اے) اور لاہور میٹرو بس چلانے والی نجی کمپنی کے درمیان ایندھن کی قیمتوں کی ادائیگی پر تنازعہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے، کمپنی نے اتھارٹی کو حتمی نوٹس بھجواتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ 11 اگست سے بس سروس معطل کر دے گی۔کمپنی کے مطابق اس نے 29 جولائی کے عدالتی احکامات کی روشنی میں پی ایم اے سے اپنے ذرائع سے ایندھن فراہم کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم 6 اگست کو ہونے والے اجلاس کے باوجود پی ایم اے نے کوئی حل پیش نہیں کیا۔

