لاہور(الفجر آن لائن)وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے، اس کے بعد ایک بڑی سرمایہ کاری آئے گی جب کہ محدود وسائل کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف دینے اور تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کی۔
پیٹرول آج بھی مہنگا ہے لیکن پیٹرول کی قلت کہیں آنے نہیں دی، ہمسایہ ممالک میں شناختی کارڈ دکھا کر 2 لیٹر پیٹرول دیا جا رہا ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا مسلم لیگ ن عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے، نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بناکر ناقابل تسخیر بنایا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا ایران امریکا جنگ کے دوران پاکستان خطے میں امن اور تحفظ کا ضامن بن کر سامنے آیا، مکہ مشترکہ معاہدے پر پوری قوم کو فخر ہے، سعودیہ کی معاشی قوت، ترکیے کی ترقی اور پاکستان کی دفاعی صلاحیت اہم کردار ادا کرے گی۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھا پاکستان کی مسلح افواج کی مہارت اور صلاحیتیوں کی پوری دنیا گواہ ہے، ایران امریکا جنگ کے دوران معاشی سطح پر چیلنجز کا سامنا رہا، لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل فیصلے لیتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا، اگلی منزل معاشی میدان میں کامیابیاں ہیں۔
وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا محدود وسائل کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف دینے اور تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کی، پیٹرول آج بھی مہنگا ہے لیکن پیٹرول کی قلت کہیں آنے نہیں دی۔
ہمسایہ ممالک میں شناختی کارڈ دکھا کر 2 لیٹر پیٹرول دیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے، اس کے بعد ایک بڑی سرمایہ کاری آئے گی۔

