کوئٹہ (الفجرآن لائن) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران دہشت گرد تنظیم ‘فتنہ الہندوستان’ کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں اہم کمانڈر نقیب سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات شاہد رند نے اس کامیاب آپریشن پر گہرے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے تصدیق کی کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ شاہد رند کا مزید کہنا تھا کہ صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے لیے سیکیورٹی فورسز پوری طرح پُرعزم ہیں، اور ملک دشمن عناصر کے خلاف یہ کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلا امتیاز

