کوئٹہ(الفجرآن لائن) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی ضروری مرمت کے کام کئے جارہے ہیں۔
اس سلسلے میں 15ستمبرکو (بروزمنگل) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvشہبازٹاون، ملک پلانٹ، جناح ٹاون، جی ا و آرکالونی، بروری روڈ، نواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ کاریز ایف سی، عسکری ون فیڈرزصبح10:30بجے سے دوپہر 2:30بجے تک جبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvسریاب ون، سریاب ٹو، ہزارہ ٹاون، کرانی، غازی، واسا، اولڈسیٹلائٹ ٹاون، اے ون سٹی، جڑسا،اولڈلیاقت بازار،جائنٹ روڈ،خیر بخش مری فیڈرزصبح10بجے تا دوپہر2بجے نیز اسی روز انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے اولڈاور نیو پشتون آباد، ایسٹرن بائی پاس، ایف جی ایس، شموزئی، شیخ زید اسپتال فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔
اسی طرح 16ستمبرکو (بروزبدھ) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے11kv ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، داریم،خروٹ آباد، تکاتو، ادیان، دوستین فیڈروں سے صبح11:30بجے سے دوپہر2بجے تک نیز اُسی روز پی اے ایف، اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹرفیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندرہیگی۔
اس کے علاوہ مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر ضروری مرمت کے کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 15ستمبرکو (بروزمنگل)جھل مگسی گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ 16ستمبرکو صحبت پور گرڈاسٹیشن سے صبح8بجے تادوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

