میرٹ، شفافیت اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں،اسلام آباد میں امن و امان کا قیام اور شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، آئی جی
نئے آئی جی اسلام آباد کی سنٹرل پولیس آفس آمد، افسران و جوانوں کی جانب سے پرتپاک استقبال،سلامی پیش کی گئی
اسلام آباد(الفجرآن لائن) کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے بطور آئی جی اسلام آباد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔نئے آئی جی اسلام آباد کی سنٹرل پولیس آفس آمدپر افسران و جوانوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیاگیا۔سنٹرل پولیس آفس میں کمان تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے باقاعدہ طور پر آئی جی اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا۔
آئی جی اسلام آباد کی آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے پولیس افسران سے تعارفی ملاقاتیں کیں۔نئے آئی جی اسلام آباد نے افسران سے پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی بریفنگ لی۔آئی جی اسلام آباد نے سنٹرل پولیس آفس کے اسٹاف سے ملاقات کی اور مختلف امور پر گفتگو کی۔کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

