دونوں خاندان اس رشتے کے لیے رضامند تھے اور اس میں کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آئی،چھوٹے بھائی کی تصدیق
کوالمپور(الفجرآن لائن) ملائیشیا کے لیجنڈری فٹبالر داتوک عبدہ الف نے 72 سال کی عمر میں 20 سالہ خاتون سے شادی کر لی، حیرت انگیز طور پر جوڑے کی عمر میں 52 سال کا بڑا فرق ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے لیجنڈری فٹبالر داتوک عبدہ الف کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کی ازدواجی حیثیت کے حوالے سے مختلف قسم کی قیاس آرائیوں کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔بعد ازاں ان کے چھوٹے بھائی اور سابق فٹبالر داتوک یونس الف نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ شادی کی تقریب 27 اگست 2026 کو ہوئی تھی۔رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ دونوں خاندان اس رشتے کے لیے رضامند تھے اور اس میں کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آئی۔داتوک یونس الف کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر میرے بھائی اس وقت اہلیہ کے ہمراہ ہنی مون پر ہیں اور اسی وجہ سے وہ فون کالز کا جواب نہیں دے رہے۔داتوک عبدہ الف کے ایک دوست نے بھی وائرل ہونے والی شادی کی تصاویر کو مستند قرار دیا ہے لیکن شادی کی تقریب کے مقام اور دیگر تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا

