اسلام آباد (الفجرآن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے سینیئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر نجیب نقی کو صدرِ آزاد کشمیر کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور قائد نواز شریف نے پارٹی مشاورت کے بعد ڈاکٹر نجیب نقی کے نام کی منظوری دی۔وہ آزاد کشمیر کے سیاسی منظر نامے میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں اور ماضی میں بطور وزیر حکومت مختلف اہم و کلیدی وزارتوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں آزاد جموں و کشمیر میں آئینی عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے گزشتہ روز ریاست

