مند (الفجرآن لائن)مند کسٹمز اسٹیشن پر مسلح افراد کا حملہ ہوا، کسٹمز سپاہی محمد سراج زخمی ہوگئے،مسلح حملہ آوروں نے مند کسٹمز اسٹیشن میں داخل ہو کر دفتر کو آگ لگا دی۔
پاکستان کسٹمزکے مطابق حملہ آوروں کے کالعدم بی ایل اے سے وابستہ ہونے کا شبہ، وابستگی کی آزادانہ تصدیق تاحال نہیں ہوئی۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق حملہ آوروں کی جانب سے مختلف سمتوں میں فائرنگ کی گئی، قریبی ایف سی 165 ونگ نے فوری رسپانس کیا، حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کسٹمز سپاہی محمد سراج کے دائیں بازو پر دو گولیاں لگیں، زخمی کسٹمز اہلکار کو ابتدائی علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال تربت منتقل کیا گیا،
زخمی اہلکار کو مزید علاج کے لیے کراچی ریفر کردیا گیا۔
پاکستان کسٹمزکے مطابق مند میں انفورسمنٹ کارروائیوں کے بعد کسٹمز اہلکاروں کو دھمکیاں موصول ہوئی تھیں، تربت جانے والے ایل پی جی باؤزرز کو ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی ادائیگی تک روکا گیا تھا،
حملے کے اصل محرکات اور حالات کی تحقیقات جاری ہیں، حملہ آوروں کے کالعدم بی ایل اے سے وابستہ ہونے کا شبہ،
وابستگی کی آزادانہ تصدیق تاحال نہیں ہوئی،پاکستان کسٹمز اپنے اہلکاروں اور دفتر پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان کسٹمز پاکستان کی اقتصادی سرحدوں کے تحفظ اور سرحد پار اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے عزم پر قائم ہے،
پاکستان کسٹمز سیکیورٹی کے لیے فرنٹیئر کور اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے، ایسے واقعات پاکستان کسٹمز کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے، اسمگلنگ کے خاتمے اور ملکی معیشت کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

