نیویارک (الفجرآن لائن)پاکستان اور سعودی عرب میں سفارتی، سرکاری اور خصوصی پاسپورٹ کو ویزے سے مستثنیٰ قرار دینے کا معاہدہ طے پاگیا۔
نیویارک میں معاہدے پر دستخط نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کئے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی اور اس حوالے سے نیویارک میں معاہدے پر دستخط کیے۔
وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا کہ ان کے لیے یہ دستخط باعث مسرت ہیں۔
یہ اہم قدم دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح کے رابطوں اور ادارہ جاتی تبادلوں میں مزید سہولت دے گا۔
اس عمل سے باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دونوں برادر ملکوں کی اسٹریٹیجک شراکت داری مزید بڑھے گی۔

