راولپنڈی(الفجرآن لائن)پاک روس اور پاک عمان دو ہفتوں کی فوجی مشقیں شروع ہوگئی ہیں اور آئی ایس پی آرکے مطابق مشترکہ فوجی مشقوں سے پاکستان، روس اور عمان کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان روس مشترکہ فوجی مشق دروژبا-IX کا نواں ایڈیشن شروع ہوگیا، پاکستان روس مشترکہ مشق دروژبا-IX کا آغاز چراٹ میں ہوگیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان عمان مشترکہ فوجی مشق وشاق الجبل-II (ماؤنٹین لنکس-II) کا دوسرا ایڈیشن بھی شروع ہوگیا، پاکستان عمان مشترکہ مشق وشاق الجبل-II کا آغاز نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوا، دونوں مشترکہ فوجی مشقیں دو ہفتوں پر مشتمل ہیں، مشقوں میں پاک فوج، روسی فوج اور رائل آرمی آف عمان کے دستے شریک ہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق مشترکہ مشقوں کا مقصد آپریشنل تجربات کا تبادلہ اور انسداد دہشت گردی کی مشقوں و طریقہ کار کو مزید بہتر بنانا ہے، مشترکہ تربیت اور بہترین عملی طریقوں کے تبادلے سے افواج کی جنگی مہارت اور حربی صلاحیتیں مزید بہتر ہوں گی، مشترکہ فوجی مشقوں سے پاکستان، روس اور عمان کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

