شمالی وزیرستان (الفجرآن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ ان کے زیر استعمال ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز سے بچ علاقے میں سکیورٹی اقدامات مزید مؤثر بنائے گئے ہیں، جبکہ دہشت گردوں کے ممکننے کے لیے مسجد کو بطور ڈھال استعمال کرنے کی کوشش کی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے مسجد کے تقدس اور حرمت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انتہائی مہارت اور احتیاط کے ساتھ دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔
کارروائی کے بعد علاقے میں سکیورٹی اقدامات مزید مؤثر بنائے گئے ہیں، جبکہ دہشت گردوں کے ممکنہ سہولت کاروں اور دیگر عناصر سے متعلق بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

