![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/2096805-langove-1573359413.jpg)
کوئٹہ(الفجرآن لائن )وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاءاللہ لانگو نے تربت میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش کا اظہار کرتے ہوے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ جاری کیا جس میں وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں لیویز فورس اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام دیکھائی دیتی ہے انہوں نے اہلکاروں کوتعیبنہ کی ہے کہ غفلت برتنے پر لیویز اہلکاروں کو فوری طورپر معطل کیا جائے۔
اس ضمن میں وزیر داخلہ نے چیف سیکر ٹری بلوچستان شکیل قادر خان کو فوری طورپر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر تربت کے خلاف تادیبی کارروائی کرکے انکوائری کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہے صوبائی وزیر کاُ مزید کہنا تھا کہ تربت میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائے عوام کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے