![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/image_editor_output_image-531769721-1719132913798.jpg)
راولاکوٹ( رپورٹ آصف اشرف) راولاکوٹ سے آزاد پتن لانگ مارچ روکنے حکومت نے ایک مرتبہ پھر ایف سی کو پونچھ سمیت آزاد کشمیر بھر میں تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا
دستیاب شدہ معلومات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیر اعظم انوار الحق چودھری کی درخواست پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔
گزشتہ روزوزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے وزارت داخلہ میں وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا انہیں اس بات پر قائل کیا کہ 27جون کو عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر پونچھ کے لوگ ازاد پتن اور ٹائیں پل پر دھرنے دے کر انٹری پوائنٹس بند کریں گے جبکہ اگلے روز 28جون کو منگلا اور ہولاڑ سے میرپور کے لوگ اور 29جون کو مظفرآباد سے کوہالہ آکر لوگ انٹری پوائنٹس بند کر رہے ہیں آزاد کشمیر پولیس کے لیے ان دھرنوں کو روکنا ناممکن ہے لہزا 13مئی کی طرح ایف سی بھیجی جائے
اس مطالبے کو منظور کر دیا گیا واضع رہے کہ گزشتہ ماہ صدر پاکستان آصف زرداری نے لانگ مارچ روکنے کشمیر آئی رینجرز واپس بلوا لی تھی
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا آزاد کشمیر میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے،
آزاد کشمیر میں سکیورٹی سے متعلق انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا۔