پشاور(الفجر آن لائن) خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 72 گھنٹوں کے دوران 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کیسز کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ سب سے زیادہ 5 کیسز پشاور سے رپورٹ ہوئے اور ایک شخص جاں بحق بھی ہوا۔محکمہ صحت کے مطابق بخار، سر درد، جسم درد اور جلد پر دانے یا چھالے نکلنا ایم پاکس کی علامات میں شامل ہیں، اس سے بچا ؤکیلئے متاثرہ افراد سے قریبی رابطے سے گریز کرنا ضروری ہے۔

