صحبت پور (الفجر آن لائن)ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کے مقام پر دہشت گردوں کے راکٹ لانچر حملے میں شہید ہونے والے صحبت پور کے دو مزدور نوجوانوں کی میتیں ان کے آبائی علاقے پہنچا دی گئیں، جہاں ایک ہی گھر سے دو جنازے اٹھنے پر پورا علاقہ سوگوار اور فضا مغموم ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق 22 اکتوبر کو کھڈ کوچہ میں باغ میں مزدوری کرنے والے ایک ہی گھر کے دو نوجوان، رضا محمد عرف جاوید علی کٹوہر اور محمد رحیم کٹوہر، دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے۔
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت میتیں نواب غوث بخش ریسانی میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کیں، جہاں ضروری قانونی و ڈاکٹری کارروائی کے بعد زمیندار جلیل خان شاہوانی نے میتیں ایمبولینس کے ذریعے شہدا کے ورثا کے ساتھ ضلع سبی اور بعد ازاں ان کے آبائی گاں پہنچائیں۔
شہدا کا تعلق ضلع صحبت پور کی یونین کونسل نوزبند سے تھا۔ میتیں گھر پہنچنے پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی

