اسلام آباد(الفجرآن لائن)انٹرا پارٹی الیکشن انتخابات کیوں نہیں کرائے۔الیکشن کمیشن نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) کو انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر 9نومبر کو طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کے قانونی تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہی۔ جماعت نے مقررہ توسیعی مدت 15 اکتوبر 2026 تک انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کرائے، جس کے بعد کمیشن نے 26 اکتوبر کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ سیاسی جماعتوں کے عہدیداران کا باقاعدگی سے انتخاب کرانا قانونی تقاضا ہے۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کرانا لازمی ہے اور انتخابات کے بعد سات روز کے اندر انتخابی سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرانا ضروری ہے۔ن
نوٹس میں ایم کیو ایم پاکستان کو جواب دینے کے لیے 14 روز کی مہلت دی گئی ہے۔ اگر مقررہ مدت میں اطمینان بخش جواب موصول نہ ہوا تو الیکشن کمیشن قانون کے مطابق مزید کارروائی کرے گا

