اسلام آباد(الفجرآن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نااہلوں نے خیبر پختونخوا میں پچھلے ساڑھے 13 سال کے دوران تباہی اور بربادی برپا کی، اب وہاں کوالیفائیڈ لوگ آئے ہیں جو معاملات کو بہتر کر رہے ہیں۔
یہاں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نان اسٹاپ ساڑھے 13 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت تھی،
صوبے میں سڑکیں، پل، ہسپتال، کالج یونیورسٹیاں نہیں بنا سکے لیکن تباہی اور بربادی دے گئے، موٹر وے محمد نواز شریف کے دور میں بنی، کوہاٹ ٹنل مسلم لیگ (ن) کے دور میں بنائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور کے بعد خیبر پختونخوا میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا،کیا امر مانع تھا کہ صوبے میں سیف سٹی، کڈنی، لیور ٹرانسپلانٹ یا یونیورسٹیاں قائم نہیں کی گئیں، عوام کی فلاح و بہبود کے لئے لیپ ٹاپ اسکیم ہی لے آتے

