کوئٹہ(الفجرآن لائن)سیکورٹی فورسز کے عملے نے آپریشن رد الفتنہ تھری کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی جانب سے آئی ای ڈی نصب کرنے کی کوشش ناکام بنادی جس سے 2 دہشت گرد زخمی ہوگئے
اور سیکورٹی اہلکار محفوظ رہے سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کے عملے نے نوشکی کے علاقے جورکین مال کے علاقے میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے آئی ای ڈی نصب کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے آئی ای ڈی کو فائر کرکے ناکارہ بنادیا
اور آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو زخمی کردیا اور دہشت گرد موقع سے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی اہلکار محفوظ رہے۔ زخمی ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

