نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دکان میں موجود افراد نشانہ بن گئے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں
چاغی (الفجر آن لائن) بلوچستان کے ضلع چاغی کے بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے حجام کی دکان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص اور ایک زخمی کا تعلق چاغی سے ہے، جبکہ دوسرے زخمی کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی سے بتایا جاتا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم فائرنگ کی وجوہات اور ملزمان کے بارے میں تاحال تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

