حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس اور سکیورٹی فورسز کی علاقے میں ناکہ بندی، سکیورٹی مزید سخت کردی گئی
بھاگ (الفجر آن لائن) بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بھاگ میں نامعلوم افراد کی جانب سے سٹی پولیس تھانے پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تھانے کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیے۔ واقعے کے بعد شہر اور گردونواح میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ حملے میں ملوث عناصر اور اس کے محرکات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔

