
مستری کی یومیہ اجرت میں 95‘ پینٹر کی 107‘پلمبر کی اجرت میں 98 روپے‘ الیکٹریشن کی فی گھنٹا اجرت میں 14روپے کا اضافہ
اسلام آباد (آن لائن)سال 2024 کے دوران مزدور اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے شہری رل گئے ایک سال میں مزدوروں کی اجرت میں محض52روپے کا اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق ملک بھر میں مزدور کی یومیہ اوسطا اجرت 1173 روپے ریکارڈکی گیا۔ سرکاری دستاویزکے مطابق2024 کے دوران مستری کی یومیہ اجرت میں 95روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جبکہ ملک بھر میں مستری کی اوسطا یومیہ اجرت 1916 روپے ریکارڈکی گئی۔ دستاویز کے مطابق سال بھر میں پینٹر کی یومیہ اجرت میں 107 روپے کا اضافہ ہوا،ملک بھر میں پینٹر کو اوسطا 1676 روپے یومیہ اجرت ادا کی جا رہی ہے،پلمبر کی اجرت میں 98 روپے کا اضافہ ہوا، اوسطا یومیہ اجرت 1734 روپے ریکارڈکی گئی۔2024 کے دوران الیکٹریشن کی فی گھنٹا اجرت میں 14روپے کا اضافہ ہوا، دستاویزکے مطابق ملک بھر میں الیکٹریشن کی فی گھنٹہ اوسطا اجرت267روپے ریکارڈ کی گئی۔