گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام زیتون اشرف آئی ٹی پارک کراچی میں ہونے والے قابلِ تقلید کام کو دیکھ کر ایک نئی امید پیدا ہوئی ہے۔ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ محض ایک مفاد خلق کا ادارہ نہیں ہے بلکہ یہ ملک بھر کے نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے ایک معتبر تحریک ہے۔ یہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے اور مستقبلِ قریب کیلئے ایک گیٹ وے کھول رہا ہے۔

کراچی جیسے گنجان آباد اور مسابقتی شہر میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پروفیشنل ترقی میں اعلیٰ معیار کی تعلیم اور مہارتیں فراہم کرنا ایک قابل تحسین اقدام ہے۔ موجودہ غربت اور بیروزگاری کے دور میں جو لوگ جدید ہنر سکھاتے ہیں وہ حقیقی معنوں میں ہمارے نوجوانوں کی تقدیر سنوار رہے ہیں اور انہیں عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کیلئے تیار کر رہے ہیں۔ ایسے اقدامات پاکستان کی معاشی ترقی اور زرمبادلہ کمانے کا پیش خیمہ ثابت ہونگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کراچی میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام زیتون اشرف آئی ٹی پارک میں مختلف تعلیمی شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے افضل چمڈیا، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان عبدالناصر دوتانی اور دیگر اہم اشخاص بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سہلانی ٹرسٹ کے تعاون سے ہم بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں جدید آئی ٹی پارکس قائم کرینگے جس کا اصل مقصد نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ہنرمندی کی فراہمی ہے۔
ان پروگراموں کی توسط سے ہمارے نوجوان اپنے روزگار خود ڈھونڈنے، خاندان کیلئے حلال کمانے اور کامیاب مفید شہری بننے کے قابل بن جائیں گے۔ معاشی طور پر خودمختار نوجوان ہی صوبے اور قوم کی ترقی کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اکیلے ہر شہری کو روزگار فراہم نہیں کر سکتیں تاہم سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ جیسے وژنری اداروں کی حوصلہ افزائی کر کے ہم پبلک اور پرائیویٹ شعبوں کو ایک دوسرے کے قریب لا سکتے ہیں۔
کراچی آئی ٹی پارک میں ہونے والے قابلِ ستائش کام کو دیکھ کر ایک نئی امید پیدا ہوئی ہے۔ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ محض ایک رفاعی ادارہ نہیں ہے بلکہ یہ ملک بھر کے نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے ایک معتبر تحریک ہے۔ کراچی جیسے گنجان آباد اور مسابقتی شہر میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ آئی ٹی اور پروفیشنل ترقی میں اعلیٰ معیار کی تعلیم اور مہارتیں فراہم کرنا ایک احسن اقدام ہے۔
ہم بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں آئی ٹی پارکس قائم کرینگے جس کا اصل مقصد نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ہنرمندی کی فراہمی ہے۔ غربت اور بیروزگاری میں مہارتیں سکھانے والے دراصل نوجوانوں کی تقدیر سنوار رہے ہیں اور انہیں عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کیلئے تیار کر رہے ہیں۔ ایسے اقدامات پاکستان کی معاشی ترقی اور زرمبادلہ کمانے کا پیش خیمہ ثابت ہونگے۔