خبروں کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی افواج نے انڈوپیسفک کمانڈ کی ذمہ داری کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پابندی کا شکار آئل ٹینکر ’ایم ٹی ٹیفانی‘ کو قبضے میں لے لیا، امریکی افواج نے کارروائی بغیر کسی مزاحمت کے مکمل کی۔
پینٹاگون کا مزید کہنا تھا کہ امریکا دنیا بھر میں ایسے سمندری آپریشن جاری رکھے گا تاکے ایسے غیر قانونی نیٹ ورکس کو روکا جا سکے جو ایران کو کسی قسم کی مدد فراہم کر رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا بین الاقوامی سمندر ایسے پابندیوں والے جہازوں کیلئے محفوظ جگہ نہیں ہے، امریکا ایسے غیر قانونی عناصر کو سمندر میں آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت نہیں دیے گا۔