فتنتہ الہندستان کی جانب سے ڈھاڈر میں کیے گئے بزدلانہ حملے کو ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے کامیابی سے ناکام بنا دیا
۔
بابر یوسفزئی معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وار کرنے کی کوشش کی، تاہم ہمارے سیکیورٹی اور پولیس کے جوان پہلے سے الرٹ تھے اور انہوں نے فوری اور بھرپور رسپانس دیتے ہوئے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
اس دوران ہمارے ایک بہادر جوان نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، جس کی قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جوابی کارروائی میں فتنتہ الہندستان کے متعدد دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ ایک جہنم واصل ھونے والے دہشتگرد کی لاش چھوڑ کر باقی لاشیں دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ھوئے اپنے ساتھ لے گئے
واقعے کے فوراً بعد علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، اور دہشتگردوں کے تعاقب کا عمل جاری ہے۔
فتنتہ الہندستان کے دہشتگرد معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے، مگر ہماری سیکیورٹی فورسز نے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا
حکومت بلوچستان اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، اور فتنتہ الہندستان کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا