خبروں کے مطابق عباس عراقچی آج مسقط سے دوبارہ اسلام آباد پہنچے، اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ جمعے کی رات اسلام آباد پہنچے تھے۔
گزشتہ روز بھی انہوں نے اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی تھی، ان ملاقاتوں کے بعد عباس عراقچی مسقط روانہ ہوگئے اور پھر آج شام مسقط سے اسلام آباد پہنچے۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی مختصر دورے کے بعد پاکستان سے روانہ ہوگئے۔ عباس عراقچی نےمختصر دورے میں پاکستانی سیاسی اور عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔
ایرانی خبرایجنسی کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے امن کے لیےایرانی شرائط پاکستان کو پیش کیں۔۔