آلفجر ان لائن: یہ واقعہ ریاست تامل ناڈو کے گاؤں کاراکوٹائی میں پیش آیا جہاں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کے قریب 4 طالب علم اسکول سے اپنے گھر کی طرف جارہے تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں3 بچے ہلاک ہوئے اور ایک بچہ بری طرح زخمی ہوا جسے علاج کیلئے فوری اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ مرنے والے تینوں بچوں کی عمریں 12 سال تھی۔واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا جس پر پولیس نے انہیں منتشر کرتے ہوئے ڈرائیور کیخلاف قانونی کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔پولیس کے مطابق ڈرائیور کی شناخت لوگناتھن کے نام سے ہوئی ہے جوگاڑی چلاتے ہوئے مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت تھا۔
