مظفرآباد(الفجرآن لائن)کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج پرآزاد کشمیرکے عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور عوام کا کہناہے کہ گھروں میں نہ چینی ہے نہ آٹا اور روزگاربند ہونے سے چولہے ٹھنڈے پڑگئےہیں،کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال نے آزادکشمیرکے عوام کا جینا مشکل کردیا۔
شہریوں نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال پر شرپسند کمیٹی کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کے باعث غریب دیہاڑی دارطبقہ شدید ترین مشکلات کا شکارہے۔
گھر وں میں نہ چینی ہے نہ آٹا اور روزگاربند ہونے سے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں،شہری آزاد کشمیرنے کہا کہ اسپتال، میڈیکل اسٹورزاورتندوربند ہونے سے مریض ادویات اورلوگ روٹی کیلئے خوارہورہے ہیں، ایکشن کمیٹی کے اس احتجاج نے عام آدمی کی مشکلات کم کرنے کے بجائے مزید اضافہ کر دیا ہے۔
آزاد کشمیرکے غریب عوام اب مزید کسی بھی پریشانی، ہڑتال اوربحران کے متحمل نہیں ہوسکتے،کچھ عناصرکی جانب سے صورتحال کے بارے میں حقائق کے برعکس غلط خبریں اورافواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔
