ارباب کمپلیکس میں نامعلوم گاڑی سواروں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ (الفجرآن ان لائن) پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں سابق ایس ایچ او کا بیٹا بھی شامل ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین مزمل ہوٹل پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک گاڑی سوار ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت شاہ جہاں ولد عبداللہ پندرانی اور عبدالستار ولد نائب فتح محمد شاہوزئی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
