احمد پور سیال (الفجر آن لائن)احمد پور سیال میں گھریلو ناچاقی دو زندگیاں نگل گئی۔ گڑھ موڑ کے محلہ نوازش نگر میں تین سال قبل خضرحیات نامی شخص کی شادی ہوئی تھی جس کی بیوی گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنے میکے آئی ہوئی تھی جسے اس کا خاوندخضر حیات منانے آیا تو روٹھی بیوی نے ساتھ جانے سے انکار کردیا جس پر طیش میں آکر خاوند نے پسٹل کا فائر کرکے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور بعد ازاں دلبرداشتہ ہوکر نزدیکی قبرستان جکھڑ فقیر جاکر خود کو بھی گولی مار کر موت کو گلے لگا لیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیااور وقوعہ میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی اپنے قبضہ میں لے لیا
